پاکستان

توشہ خانہ تحائف خفیہ ہونے پر مطمئن ہوئے تو پبلک کرنیکا حکم نہیں دینگے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ؛ انتخابی نشان واپسی کیس میں اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو توشہ خانہ کے ریکارڈ کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات فراہم کرنے کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ توشہ خانہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا بیان حلفی دیں کہ کیسے یہ تحائف خفیہ ہیں،اگر عدالت مطمئن ہوئی کہ واقعی یہ تحائف خفیہ ہونے چاہیے تو عدالت سے پبلک کرنے کا حکم نہیں دے گی۔جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ آپ نے جواب میں لکھا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف منظر عام پر آنے س میڈیا ہائپ بن جاتی ہے کیا صرف یہ وجہ ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف خفیہ رکھے جاتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image