استنبول :ترکیہ نے عراق اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں میں 30 اہداف کو نشانہ بنایا، ترکیہ کے دفاعی کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں کردستان ورکرز پارٹی کے اراکین ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔صدر رجب طیب ایردوآن نے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک کی سلامتی کو نشانہ بنانے والا کوئی بھی دہشت گرد ادارہ یا تنظیم اپنی امیدیں اور خواب پورے نہیں کرسکتا۔
ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ کی دفاعی صنعت میں کام کرنے والی “توساس کمپنی پر یہ دہشت گرد حملہ ترکیہ کی دفاعی صنعت کی سب سے اہم کمپنیوں میں سے ایک ہے، ہمارے ملک کی بقا اور امن اور ہمارے دفاعی اقدامات کو نشانہ بنانے والا ایک قابل نفرت حملہ ہے دہشت گرد عناصر جان لیں کہ ترکیہ تک پھیلے ہوئے گندے ہاتھ یقینا ٹوٹ جائیں گے اور یہ کہ کوئی بھی دہشت گرد ادارہ یا تنظیم جو ہماری سلامتی کو نشانہ بنانے والی ہے، اپنی امیدوں کو پورا نہیں کر سکے گی۔
دنیا
ترکیہ کی عراق ،شام میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری
- by web_desk
- اکتوبر 24, 2024
- 0 Comments
- 343 Views
- 8 مہینے ago

Leave feedback about this