کھیل

بہاولپور میں انٹرنیشنل کرکٹ کا ہونا بہت مشکل ہے، وہاب ریاض

بہاولپور میں انٹرنیشنل کرکٹ کا ہونا بہت مشکل ہے، وہاب ریاض

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا بہاولپور میں ہونا بہت مشکل ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے شہر میں فائیو اسٹار ہوٹل کا ہونا ضروری ہے۔بہاولپور میں وہاب ریاض نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ شہر میں قائم مفت آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا اور میڈیا سے بات بھی کی۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وہاب ریاض نے بہاولپور میں مفت آٹے کی تقسیم کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔کرکٹ کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس کے حوالے سے محفوظ ملک بنتا جارہا ہے، انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے لیے کرکٹ کے دروازے کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے بعد اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے کے آرہی ہیں۔وہاب ریاض نے بتایا کہ انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق مکمل بریف کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کی ترقی کیلئے اس علاقے میں کئی منصوبے چل رہے ہیں، کرکٹ کے لیے سہولیات پر کام جاری ہے، علاقے میں اکیڈمی بننی چاہیے۔سیاست سے متعلق صحافی کے سوال پر وہاب ریاض نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا کہ سیاست میں ہوں تو منسٹر لگا ہوں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image