حیدر آباد:بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھ انڈین فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ شوبیتھا شوانا معروف اداکارہ تھیں جو کہ فلم اور ڈرامہ دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔اداکارہ حیدرآباد میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں اور پولیس کو شک ہے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے
ادکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔30 سالہ شوبیتھا کا تعلق بھارتی ریاست کرناٹکا سے تھا تاہم وہ شادی کے بعد گزشتہ دو سال سے حیدرآباد میں رہائش پذیر تھیں، اداکارہ کی اچانک موت پر ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
بھارت کی معروف اداکارہ شوبیتھا شوانا نے خودکشی کرلی
- by web_desk
- دسمبر 2, 2024
- 0 Comments
- 52 Views
- 3 ہفتے ago
Leave feedback about this