تازہ ترین

بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے: وزیراعظم

پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا ہے، دشمن کو ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کے بعد پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
دشمن ملک ایک بوند پانی بھی ہم سے نہیں چھین سکتا اور اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو اسے ایسا سبق سکھایا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں اور اقلیتی برادری نے بھی اس تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے قائداعظم کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے دھارے کو بدلنے والے لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔حالیہ واقعات میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 4 جدید رافیل طیارے شامل تھے۔وزیراعظم کے مطابق 10 مئی کو پاکستان نے بھارت کے عسکری غرور کو خاک میں ملا دیا اور پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image