بھارتی وکیل وینیت جنڈال نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دیدیا۔مہمان نوازی کی روایات پامال کرنے پر بھارتی وکیل نے شرم ساری کے بجائے ڈھٹائی کامظاہرہ بھی کیا ہے ۔وینیت جنڈال نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا ہے کہ زینب عباس کیخلاف ایکشن لینے پر شکر گزار ہوں ۔وینی جنڈال نے زینب عباس کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت کی تھی جبکہ ورلڈ کپ کی پریزینٹر زینب عباس گذشتہ رو ز بھارت سے دبئی پہنچی تھیں ۔وینیت عباس پر بھارت مخالف ٹوئٹ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیاتھا۔
Leave feedback about this