بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج سے کرپشن کیلئے رابطہ کیاگیا۔فاسٹ بولر محمد سراج نے کرپت رابطوں کی رپورٹ بورڈ کو کردی۔محمد سراج نے رابطوں کے بارے میں بی سی سی آئی کے انٹی کرپشن یونٹ کو بتایا جوئے میں ایک بڑی رقم ہارنیوالا شخص ٹیم کی اندرونی معلومات جانا چاہتا تھا۔محمد سراج سے رابطہ مارچ میں بھارت اور آسٹریلیا ونڈے سیریز کے دوران کیاگیا اس حوالے سے بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ رابطے کرنیوالا بکی نہیں تھا بلکہ حیدر آباد سے تعلق رکھنے والا جوئے کا عادی ڈرائیور تھا۔بورڈ آفیشل نے کہا کہ محمد سراج نے فوری طورپر بورڈ کو رابطے کے بارے بتایا۔
Leave feedback about this