تازہ ترین

بھارتی بارڈر فورس کی ریاستی دہشتگردی،ایک اور کشمیری نوجوان شہید

جموں کے علاقے میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا، شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار ایک نوجوان کے قریب آنے سے اتنے بوکھلا گئے کہ نہتے نوجوان پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں نوجوان نے موقع پر دم توڑ دیا۔ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کو بار بار رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ مشکوک انداز سے چلتا رہا اور چیک پوسٹ کے نہایت نزدیک پہنچ گیا تھا۔بارڈر سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی تلاشی لی گئی اور اس کے پاس سے اسلحہ، بارود یا کوئی خطرناک شے برآمد ہوئی۔بارڈر سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے مزید کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اگر نوجوان کسی جرائم میں ملوث نہ پایا گیا تو سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image