دلچسپ و عجیب

بچوں کے 17 جُڑواں جوڑے پرائمری اسکول میں ایک ساتھ داخل

بھارتی ریاست آسام کا انوکھا اسکول، جہاں بچوں سے پلاسٹک کی چیزیں بطور فیس لی جاتی ہیں

رینفریوشائر: اسکاٹ لینڈ کے ضلع اینورکلائیڈ کے ایک پرائمری اسکول میں اگلے ہفتے 34 جڑواں بچے داخلہ لے رہے ہیں جو کہ 2015 کے بعد سے دوسری بڑی تعداد ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اینورکلائیڈ کے سینٹ پیٹرکس پرائمری اسکول میں بچوں کے 17 جڑواں جوڑوں کا پہلا دن ہوگا۔ 2015 میں 19 جوڑوں یعنی 38 بچوں نے پرائمری اسکول میں ایک ساتھ داخلہ لیا تھا جو کہ عالمی ریکارڈ ہے۔جڑواں جوڑے داخلے سے پہلے اسکول میں ڈریس ریہرسل کے لیے جمع ہوئے جہاں 2015 میں داخلہ لینے والے 38 جڑواں بچے بھی موجود تھے۔سینٹ پیٹرکس انورکلائیڈ کے دو اسکولوں میں سے ایک ہے جو جڑواں بچوں کے سب سے زیادہ جوڑوں کو داخلہ دے رہے ہیں۔ اینورکلائیڈ میں 2013 سے اب تک 147 جُڑواں جوڑے پرائمری اسکول میں داخلہ لے چکے ہیں۔اینورکلائیڈ کونسل کے سینئراکیڈمی ایڈمنسٹریٹر گریم بروکس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ داخلے اینورکلائیڈ میں ایک سالانہ روایت بن گئی ہے، ہم اپنے جڑواں بچوں کو پرائمری میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image