معیشت و تجارت

بندرگاہوں اور کسٹم اسٹیشنوں پر درآمدی کنسائنمنٹ کلیئرنس کا عمل شروع

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے بندرگاہوں اور کسٹم اسٹیشنوں پر درآمدی کنسائنمنٹ کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کنسائنمنٹ کلیئرنس کے لیے متعلقہ چیف کلیکٹروں سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کنسائنمنٹ کلیئرنس اور درآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدام کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درآمدی کنسائنمنٹ سے متعلق جاری ایس آر او کے بعد کلیئرنس کا عمل سست ہو گیا تھا، جس کے باعث کنٹینروں پر اضافی رقم عائد ہو گئی تھی، تاہم اب چیف کلیکٹروں کو اضافی رقم ختم اور کنسائنمنٹ کو فوری اجازت دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایف بی آر نے کہا ہے کہ ملک بھر کے 100 سے زائد بڑے خوردہ فروشوں (ریٹیلروں) کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image