بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی 17 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی جبکہ ن لیگ دوسرے نمبر پرہے۔بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 16 جبکہ جمعیت علماءاسلام 12 ارکان کے ساتھ تیسری نمبر پر ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی 5 ، نیشنل پارٹی کے 4 ،عوامی نیشنل پارٹی کی 3 نشستیں ، بلوچستان نیشنل پارٹی ،جماعت اسلامی، عوامی اور حق دو تحریک کے 1،1 رکن اسمبلی میں پہنچے ہیں جبکہ 1 آزاد رکن ہیں۔ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں پی بی 7،پی بی14اورپی بی21 کے نتائج روک دئیے گئے ،تینوں حلقوں کے نتائج الیکشن ٹریبونل میں زیر سماعت ہیں۔سردار اختر مینگل صوبائی اسمبلی کی بجائے قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھیں گے اور جام کمال بھی صوبائی اسمبلی کی بجائے قومی اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔
Leave feedback about this