بلوچستان ، دہشتگردوں سے مقابلہ ، میجر اور نائیک شہید پاکستان Roze News
پاکستان

بلوچستان ، دہشتگردوں سے مقابلہ ، میجر اور نائیک شہید

بلوچستان ، دہشتگردوں سے مقابلہ ، میجر اور نائیک شہید

بلوچستان ، دہشتگردوں سے مقابلہ ، میجر اور نائیک شہید

بلوچستان کے علاقے بلور میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہوگئے جبکہ ایک فوجی جوان زخمی ہوا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے فرار کے راستے روکنے کیلئے ناکہ بندی کی ۔اس موقع پر دہشتگر دوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ثاقب اور انکی ٹیم نے آخری سانس تک چھپ کر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا۔میجر ثاقب حسین نے والدین اور بیوہ سوگوار چھوڑ ہیں، جبکہ نائیک باقر علی نے سوگواران میں تین سال کی بیٹی اور بیوہ چھوڑ ی ہے۔

Exit mobile version