آسٹریلو ی کھلاڑیوں سے جملوں کے تبادلے پر ایم سی سی نے تین ارکان کی رکنیت معطل کردی ۔لارڈز ٹیسٹ کے آخری روز جونی بیئرسٹو کے متازع آﺅٹ ہونے پر میریلیبون کرکٹ کلب کے چند ممبرز نے لانگ روم میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کیخلاف نعرے لگائے تھے۔میریلیبون کرکٹ کلب نے تین ارکان کی رکنیت معطل کرکے مزید تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میریلیبون کرکٹ کلب نے واقعے کے بعدکرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگ لی تھی ۔ایم سی سی نے کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگی اور کہا کہ جملوں کا تبادلہ دوبارہ نہیں ہوا ، کسی کو گراﺅنڈ سے نکالنا مناسب نہیں ہوگا۔
ایم سی سی نے 3 ارکان کی رکنیت معطل کردی

ایم سی سی نے 3 ارکان کی رکنیت معطل کردی