کوئٹہ:بلوچستان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 20کان کن جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کول کمپنی پر حملے کے نتیجے میں 20مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہونے کے علاوہ حملہ آوروں نے 10کوئلہ کانوں کے انجن بھی آگ لگا کر نذر آتش کر دیے ہیں۔ڈسٹرکٹ چیئرمین نے کہا کہ حملہ آوروں نے حملہ میرے کوئلہ کانوں پر کیا ہے اور اس حملے میں ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچر سمیت دیگر بڑے ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں۔پولیس اور ایف سی کو 2 گھنٹے پہلے اطلاع دی گئی تھی لیکن ابھی تک کوئی نہیں پہنچا
ہم اپنی مدد آپ کے تحت موقع سے لاشیں اٹھا رہے ہیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر رہے ہیں،حملہ آوروں نے کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی جلایا ہے۔ایس ایچ او دکی کا کہنا ہے کہ 17لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ باقی لاشیں منتقل کی جا رہی ہیں جاں بحق ہونے والے 20مزدوروں میں سے 2کا تعلق افغانستان، 3کا پشین، 1کا کچلاک، 4 کا قلعہ سیف اللہ، 3 کا ژوب اور 1 مزدور کا تعلق لورالائی سے ہے، حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 7ہے۔ کوئلے کی کانوں پر حملے میں اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ہمایوں خان ناصر نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے مزدوروں کو ٹولیوں کی شکل میں یکجا کرکے فائرنگ کی ہے