تحریک انصاف نے پروپیگنڈا کیلئے باقاعدہ گروپ بنا رکھے ہیں: عظمی بخاری پاکستان Roze News
پاکستان

تحریک انصاف نے پروپیگنڈا کیلئے باقاعدہ گروپ بنا رکھے ہیں: عظمی بخاری

پی ٹی آئی احتجاج ،غیر سیاسی خاتون''بشریٰ بی بی'' جلسوں کی پلاننگ کررہی ہے: عظمی بخاری

پی ٹی آئی احتجاج ،غیر سیاسی خاتون''بشریٰ بی بی'' جلسوں کی پلاننگ کررہی ہے: عظمی بخاری

لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ، آج سب چیزیں عدالت کے سامنے پیش ہوئیں، اگر وہ خاتون بے قصور ہوتیں تو سامنے آ جاتیں، ہمارے کوئی فیک اکانٹس نہیں ہیں، میں چاہتی ہوں جو میرے ساتھ ہوا وہ کسی اور خاتون کے ساتھ نہ ہو۔ ایف آئی اے نے بہتر کام کیا، ان کے سوشل میڈیا صارفین اداروں کو دھمکاتے ہیں، یہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ خطرناک اور سیانے ہیں، یہ کہتے ہیں ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کو 500 سمز دی گئیں، یہ 500 سمز خدمت خلق نہیں

، فساد کیلئے استعمال ہو رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے پاس ایک پروپیگنڈا سیل ہے، لوگوں کی توہین کرنے کیلئے پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا سیل استعمال ہوتا ہے،چیف جسٹس صاحبہ نے بھی تعریف کی، اب اس کیس میں لیگل پروسیڈنگز شروع ہوں گی، اگر اے بی سی ڈی سے سیاسی انتقام لینا ہوتا تو عدالت نہ آتی، چپ کر کے لے لیتی کسی کو پتہ بھی نہ چلتا، برازیل میں بھی ایکس بند کر دیا گیا، اب ایکس رولز اینڈ ریگولیشن کے تحت برازیل میں کام کرے گا۔ آج کے پی کے ہاس کا بھی دوبارہ نام لیا گیا، کے پی کے ہاس میں ان لوگوں کو شیلٹر ملتا ہے، حکومت کے خلاف بغاوت اور جہاد کی ترغیب دی جاتی ہے

، اسرائیل کے پیسوں پر ان کے بچے پل رہے ہیں، یہ اسرائیل کے خلاف تو نہیں جاسکتے نا، بھارتی وزیراعظم کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ مجھے ضرورت پڑی تو ہر ہائی کورٹ جاں گی، سپریم کورٹ جانے کیلئے بھی تیار ہوں، اس کیس کو منطقی انجام تک ضرور پہنچاں گی، تمام چیزوں کو رولز اینڈ ریگولیشن کے تحت ہونا چاہیے

Exit mobile version