شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو ماضی کی نہیں مستقبل کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے خلاف نفرت، تقسیم اور انتقام کی سیاست کے خاتمے کے لیے ’سچ اور مفاہمت‘ پر زور دیا۔شیری رحمان کا کہنا ہے کہ دو ہفتے بعد ہونے والے انتخابات میں ملک اور اس کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ عوام قومی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کا انتخاب کریں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک اور عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اقتدار میں آنے کے بعد دہشت گردی دوبارہ سر اٹھانے نہ پائے۔شیری رحمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری واحد سیاسی رہنما ہیں جو ہر شہر میں اپنے منشور کے ساتھ عوام سے خطاب کر رہے ہیں۔
Leave feedback about this