بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سماعت مکمل ہوگئی۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔سماعت کے دوران نیپرا کے رکن رفیق شیخ نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کی اوور بلنگ کے معاملے کو مارچ تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کمپنیاں فروری تک ناقص میٹرز تبدیل کر دیں گی۔نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔یہ اضافہ لائف لائن الیکٹرک کے صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔
بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ