پاکستان

بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ کا مزید بوجھ منتقل ہونے کا امکان

بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ کا مزید بوجھ منتقل ہونے کا امکان

پورے ملک میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔اکتوبر تا دسمبر 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی گئی، درخواست بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے جمع کرائی۔بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہونے کا امکان ہے۔حکومتی ہدایات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق بجلی کے صارفین پر بھی ہوگا۔استدعا کی گئی ہے کہ 75 ارب 14 کروڑ روپے کیپیسٹی چارجز اور 10 ارب 82 کروڑ روپے بطور ڈیمیج وصول کیے جائیں۔اس حوالے سے نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست کی سماعت 14 فروری کو ہوگی، ملک میں بلیک آو¿ٹ، استعداد سے کم چلنے والے پاور پلانٹس، جنریشن ایشوز پر مختلف کمپنیوں پر 39 کیسز اور تقریباً 20 ارب روپے کے بلیک آو¿ٹ پر کارروائی کی گئی۔ 70 کروڑ جرمانہ۔ٹرانسمیشن کے معاملے پر مختلف کمپنیوں کے خلاف 7 مقدمات پر کارروائی، ٹرانسمیشن کے معاملے پر مجموعی طور پر 4.5 کروڑ روپے جرمانہ، ڈسٹری بیوشن کے معاملے پر مختلف کمپنیوں کے خلاف 34 مقدمات پر کارروائی، مجموعی طور پر 67 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image