بانی پی ٹی آئی نے نیب کے 2 مقدمات میں جیل ٹرائل کو چیلنج کردیابانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاو¿نڈ نیب کیس میں جیل ٹرائل کو چیلنج کیا۔بانی پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کے دونوں نوٹیفکیشنز کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔اس حوالے سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 190 ملین پاو¿نڈز کے نیب کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو کالعدم کیا جائے۔درخواست گزار بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ اس درخواست کے زیر التوا ہونے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی جائے۔بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Leave feedback about this