پاکستان

بارکھان واقعہ! اغوا اور قتل کے الزام میں قید صوبائی وزیر ضمانت ملنے پر رہا

abdurahman kathran

اسلام آباد: بی بی گران ناز اور اس کے بچوں کے اغوااور نامعلوم خاتون سمیت تین افراد کے قتل کے ملزم بلوچستان کے وزیر مواصلات وتعمیرات عبدالرحمان کھیتران کو ضمانت ملنے پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹۃ سے رہا کردیا گیا۔ رکھنی کی عدالت نے دس مارچ کو قتل اور اغوا کے کیس میں صوبائی وزیر کی دس لاکھ روپے ضمانت منظور کی تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بارکھان کی جانب سے سپر نٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کو لکھے گئے حکم نامے میں کہا گیا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہوں نے دس لاکھ روپے کی ضمانت عدالت میں جمع کروادی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں جیل سے رہا کردیا جائے۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے سردار عبدالرحمان کھیتران کورہاکردیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image