بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی کھیل Roze News
کھیل

بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی

بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی

بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ونڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے تقریباً ڈھائی سال بعد نمبر ون پوزیشن چھن گئی اور اب نئی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلے نمبر پر آگئے ہیں ۔بابراعظم ونڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ، شبمن گل کے 830 اور بابر اعظم کے 824 رینکنگ پوائنٹس ہیں ۔جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔علاوہ ازیں شاہین آفریدی سے بھی بولنگ میں نمبر ون پوزیشن چھن گئی او وہ اب پانچوین نمبر پر چلے گئے ہیں ۔بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج پہلے نمبر پر آگئے جبکہ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج رینکنگ میں دوسر نمبر پر ہیں ۔

Exit mobile version