پاکستان میں غیر قانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کامختلف طریقوں سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔اب تک دو لاکھ تین ہزار 639 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی ہوچکی ہے ۔روزانہ ہزاروں غیر رجسٹرڈ افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے وطن واپس جارہے ہیں ۔کے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کیلئے ٹرانزٹ کیمپس قائم کیے گئے ہیں ۔گذشتہ روز 5085 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے ، 5085 افغان شہریوں میں 1475 مد ،420خواتین اور 2190 بچے شامل تھے۔