اخترفویو ٹیکنالوجی(AFT)کی تیارکردہ ایپDigitt+ والٹ کو ایزی پیسہ کے ساتھ منسلک کر کے کسٹمرز کو ایزی پیسہ کے سینٹر میں ہر طرح کی خدمت فراہم کی جائیں گی ۔ AFT اپنے والٹ ڈیجٹ پلس کے ذریعے ملکی زرعی شعبے میں زیادہ سے زیادہ مالی شمولیت کرانے کا عزم رکھتی ہے ۔ جس کیلئے ریگولیٹری باڈی سے آپریشن کی پائلٹ منظوری حاصل کی جاچکی ہے۔ پائلٹ مرحلے میں والٹ کو آبادی کے متنوع حصوں میں مارکیٹ کیا جائے گا۔ ڈیجیٹ پلس والٹ ہولڈرز کو ایک طاقتور ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ مختلف ادائیگیوں کی اجازت دے گا ۔
اس شراکت داری کے بارے میں سی ای او جناب احمد علی سلیمانی نے کہا کہاے ایف ٹی کا مقصد اپنے صارفین کوآسان ایگری فنانشل سلوشن فراہم کر نا ہے اورایزی پیسہ ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کارُوح ِ رواں اور پاکستان کو کیش لیس اکانومی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے ۔لہذا، ہم دونوں اداروں کے باہمی فوائد کے لئے کی گئی اس شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں ۔
ہیڈ آف ایزی پیسہ ، والٹ بزنس، فرحان حسن نےاس شراکت داری پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملک کے جی ڈیپی اور برآمدات میں سب سے بڑاحصہ دار ہے ۔ اس شعبے میں کام کرنے والو ں کی تعداد ملک کی ورکنگ کلاس کا تقریبا 40 فیصدہے ۔ دیہی علاقوں میں کسانوں کو مالی مواقعوں تک آسان رسائی فراہم کرتے ہوئےہم انہیں تیزی سے آگے بڑھنے کے قابل بنا سکتے ہیں ۔ اس وجہ سےہم پورے پاکستان میں 170،000 رجسٹرڈ ایجنٹوں کے ساتھ ہاتھ ملانے پر فخر محسوس کر رہے ہیں ۔ ہمارا عزم کسانوں کے لئے آسان اور محفوظ ادائیگی کا نظام فعال کر نا ہے ۔
Leave feedback about this