لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں شائقین کے لیے اہم معلومات شیئر کردی ۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شائقین کرکٹ یکم مئی کو شام کے میچ کیلیے پہلے خریدے گئے اسی ٹکٹ کے ساتھ ڈبل ہیڈر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ٹورنامنٹ کا 20واں میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا جبکہ اگلا میچ رات 8 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے یکم مئی کو شائقین کی سہولت کے لیے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، شائقین کو دھوپ سے بچنے کیلیے سٹیڈیم میں چھتریاں لانے کی اجازت ہوگی جبکہ تمام انکلوژر میں واٹر کولرز دستیاب ہوں گے تاکہ شائقین کرکٹ میچ کے دوران تازہ دم رہ سکیں۔
کھیل
ایک ٹکٹ میں دو مزے، پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی
- by web_desk
- مئی 1, 2025
- 0 Comments
- 104 Views
- 1 مہینہ ago

Leave feedback about this