سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ ہر فلمی پیشکش کو ناں کہہ دیتی تھیں ۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ ایک وقت تھا ، انہیں ایک ہی طرح کے کردار کی آفر ہورہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اسوقت فلموں کی آفر ایسی نہیں تھی کہ کردار کی وجہ سے پر جوش ہوجاﺅ یہی وجہ تھی کہ میں نے فلموں کو ناں کہنا شروع کردیا۔سوناکشی سنہا دھاڑ سے اپنا اسٹریمنگ کیرئیر شروع کرنے جارہی ہیں ، وہ ایسی خاتون پولیس افسر کا کردار نبھارہی ہیں ، جو ایک سیریل کلر کے پکڑے میں سرگرداں ہے ۔ دھاڑ کے اپنے کردار کو اداکارہ نے حقیقی زندگی سے قریب تر قرار دیا ۔8 حصوں پر مشتمل اس شو کو ریما کا گتی اور زویا اختر نے پروڈیوس کیا ۔
انٹرٹینمنٹ
ایک وقت تھا میں ہر فلم کو ناں کہہ دیتی تھی ، سوناکشی سنہا
- by web_desk
- مئی 9, 2023
- 0 Comments
- 764 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this