ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں پچاس فیصد سے زائد اضافہ کیاگیا ۔ نیپرا دستاویز کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ اور سر چارجز کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی بجلی کی بنیادی ٹیرف میں دس روپے اضافے ہوا ، گھریلو صارفین کی بجلی پچاس فیصد مہنگی کی گئی ۔دستاویز کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 8 روپے پچاس پیسے بڑھے جس سے صارفین کا ٹیرف 18.04 روپے سے 26.54 روپے ہوگیا ۔دوسری جانب کمرشل صارفین کی بجلی گیارہ روپے فی یونٹ مہنگی ہوئی ، صنعتی صارفین کی بجلی نو روپے 55 پیسے مہنگی کی گئی زرعی صارفین کے ٹیرف میں نو روپے 14 پیسے کا اضافہ ہوا۔
معیشت و تجارت
ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں پچاس فیصد سے زائد اضافہ
- by web_desk
- اپریل 6, 2023
- 0 Comments
- 877 Views
- 3 سال ago

Leave feedback about this