پاکستان

ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی

khalid maqbool

ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے بغیر کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ام کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں میڈیا سے اطلاع ملی کہ بلدیاتی الیکشن 16جنوری کو ہورہے ہیں۔ہم باضابطہ طورپر پیپلز پارٹی کے اتحادی نہیں ہیں۔ہمارا ایک معاہدہ ہ وا تھا جو سندھ کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے تھا آج ہمارا رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔خالد مقبول نے کہا کہ الیکشن غیر جانب دار اورشفاف ہوں تو ہم ضرور تیار ہیں مگر سندھ کے اندربلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جو حلقہ بندیاں کی گئی ہیں وہ متنازع ہیں۔15جنوری کو شفاف انتخابات ہورہے ہیں ا ور ہم نے 8ماہ کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے درجنوں ملاقاتیں کی ہیں جن میں کہا ہے کہ فوری طورپر کراچی وحیدر آباد کی حلقہ بندیاں تبدیل کی جائیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image