معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے گھر 12ویں بچے کی پیدائش کی خبر سامنے آئی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک اور نیورو ٹیکنالوجی فرم نیورالنک کی اعلی ایگزیکٹو شیون زیلیس کے ہاں رواں سال تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔اس جوڑی کے ہاں نومبر2021 میں جڑواں بچوں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام اسٹرائیڈر اور ازور رکھا ہے تاہم ابھی تیسرے بچے کے جنس سے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایلون مسک اس سے قبل 11 بچوں کے والد ہیں جن میں سے 6 بچوں کی پیدائش گزشتہ 5 سالوں کے دوران ہوئی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلی بیوی جسٹن مسک سے ان کے 5 بچے، گرل فرینڈ، کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے 3 بچے اور نیورالنک کی اعلی ایگزیکٹو شیون زیلیس سے 2 جڑواں بچے جبکہ ایک بیٹی کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی ہے۔
دنیا
سائنس و ٹیکنالوجی
ایلون مسک کے ہاں 12 ویں بچے کی پیدائش
- by web_desk
- جون 24, 2024
- 0 Comments
- 265 Views
- 7 مہینے ago
Leave feedback about this