دنیا سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا اختیار سنبھال لیا، سی ای او پراگ اگروال فارغ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا اختیار سنبھال لیا، سابق انتظامیہ سمیت سی ای او پراگ اگروال عہدوں سے فارغ کر دیے گئے۔

دنیا کے امیر ترین شخص، امریکی ارب پتی ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا اختیار سنبھال لیا ہے۔

ایلون مسک نے اختیار سنبھالتے ساتھ ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پراگ اگروال اور چیف فنناشل آفیسر (سی ایف او) سیگال کو فارغ کر دیا، امریکی ارب پتی نے اختیار سنبھالنے سے پہلے ہی ٹوئٹر کا 70 فیصد عملہ فارغ کا اعلان کیا تھا۔

معروف امریکی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صارفین اور مشتہرین کے لیے پالیسیاں تبدیل کی جا رہی ہیں، ٹوئٹر ایسا آزاد نہیں رہے گا جہاں احتساب کا سامنا نہ کرنا پڑے، ان کا کہنا ہے کہ اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق سامنے آئیں گے۔

غیر ملکی نشریاتی اداروں کے مطابق ٹوئٹر یا ایلون مسک کی طرف سے فی الحال سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو برطرف کیے جانے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ایلون مسک کو جمعے سے قبل ٹوئٹر کا سودا یقینی بنانا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image