تازہ ترین کھیل

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

راولپنڈی :ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم اور یاسر سلطان ایکشن میں ہیں۔پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی۔ ارشد ندیم نیچوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔
چوتھے رانڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سری لنکا کے ہرانگا کی اب تک دوسری پوزیشن ہے، چین کیہو ہو ہران تیسری پوزیشن پر اور بھارت کے یش ور سنگھ 82.23 میٹر تھرو کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ بھارت ہی کے سچن یادیو اب تک چھٹی پوزیشن پر ہیں۔ارشد ندیم جیولن تھرو کی فائنلز چارٹ پر تیسری تھرو کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image