کھیل

ایشیا کپ کے میچز کی منتقلی کا فیصلہ 24 سے 36 گھنٹوں میں ہونے کا امکان

ایشیا کپ کے میچز کی منتقلی کا فیصلہ 24 سے 36 گھنٹوں میں ہونے کا امکان

اے سی سی ایشیا کپ کے میچز کی منتقلی کا فیصلہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں کرسکتا ہے ۔ایشیا کپ کے میچز خراب موسم کے باعث کولمبو سے منتقلی ایشین کرکٹ کونسل کیلئے مشکلات کا باعث بن گئی ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ دمبولا شہر کے ہوٹل سے مطمئن نہیں ، دمبولا کے ہوٹل معیاری نہیں ہیں جبکہ اچھے موسم والے ایک اور شہر ہمبنٹوتا کے ہوٹل انتظامات پر براڈ کا سٹر ز کو اعتراض ہے ۔ایشین کرکٹ کونسل ، سری لنکن اور پاکستان کرکٹ بورڈ مشکل میں پھنس گئے ہیں اے سی سی کے ہنگامی اجلاس میں میچز کی منتقلی پر غور ہوگا۔کولمبو میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی موسم کی وجہ سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image