ایشیا کرکٹ کپ کیلئے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے گئے اور اس دوران بڑی پیشرفت ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی ایشیشن کرکٹ کونسل کے حکام سے آج ملاقات طے ہے ۔ایشیا کپ ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے اور بھارت کے انکار کی وجہ سے پی سی بی ہائبرڈ ماڈل پیش کرچکا ہے جس کے تحت بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر اور باقی میچز پاکستان میں ہوں گے ۔ہائبرڈ ماڈل کو ایشین کرکٹ کونسل نے مسترد نہیں کیا ہے اور پاکستان ایشیا کپ نیوٹرل مقام پرکھیلنے پر کسی صورت راضی نہیں ۔