پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے 25 کھلاڑی منتخب ہوگئے ، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے ٹرائلز کے اختتام پر قومی کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔سیکریٹری جنرل پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن خالد بشیر نے کہا ہے کہ ٹرائلز میں ڈیپارٹمنٹس ، صوبوں اور ڈویژنل پلیئیرز نے حصہ لیا۔خالد بشیر کا کہنا ہے کہ قومی باسکٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ دس مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔