کھیل

ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان

ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان

لاہور: مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔14 سے 23 نومبر تک قطر میں ہونے والے 8 ٹیموں کے مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان نیازی کریں گے۔
پاکستان شاہینز کو گروپ بی میں عمان، بھارت اے اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے کو رکھا گیا ہے۔مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، شاہینز اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلیں گے جبکہ اتوار 16 نومبر کو بھارت اے کے مدمقابل آئیں گے۔
شاہینز کا آخری گروپ میچ 18 نومبر کو یو اے ای سے ہو گا، دونوں گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 21 نومبر کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو ہو گا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image