امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایران حوثیوں کی حمایت بند کرے، حوثیوں کے حملے خطرناک اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔یہ بات امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بحیرہ احمر کی شپنگ لین میں حوثیوں کے حملوں کے معاملے پر ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ حوثیوں کے حملوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک بین الاقوامی سمندری اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، جو بین الاقوامی ردعمل کا مستحق ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے سے نمٹنے کے لیے منگل کو ایک ورچوئل میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کے وزرائ شرکت کریں گے۔
Leave feedback about this