اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدت نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا پاکستان Roze News
پاکستان

اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدت نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا

اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدت نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا

اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدت نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا

راولپنڈی:سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سزائے موت کے قیدی نے پراسرار حالات میں خود کو پھندا دیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔جیل انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق قیدی ندیم احمد2014میں فارن نیشنل فرسٹ کزن کے دو بچوں کو اغواء کر کے قتل کرنے کے الزام میں قید تھا۔خود کشی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسیران اپنے عزیز واقارب سے ملاقاتوں کے بعد سیل میں بہنچے تو قیدی ندیم احمد کی نعش سیل کے ہاتھ روم میں رسی سے لٹکی ہوئی ملی۔جیل انتظامیہ کے مطابق قیدی کو چیک کیا تو اسکی موت واقع ہوچکی تھی جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد سیشن جج راولپنڈی کو قیدی کا پوسٹ مارٹم اور جوڈیشل انکوائری کرانے کی سفارش کرتے ہوئے قیدی کی لاش پولیس کے حوالے کردی۔

Exit mobile version