عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت پاکستان Roze News
پاکستان

عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت

imran

فواد چوہدری کیساتھ دہشتگرد جیسا سلوک اور جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے،عمران خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت اور رہنماؤں کو فوری الیکشن کی تیاری کرنے کی تیاری جاری کردی۔زمان پارک لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی،سینئر قیادت اور و یڈیو لنک کے ذریعے پنجاب کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے فوری الیکشن کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت کی۔عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر اعتماد میں لیا اور اعتماد ووٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پرویز الٰہی اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز،ریڈ لائن صرف اللہ کی ذات اور عوام لگا سکتی ہے،اسمبلی توڑنے کے بعد ہم الیکشن کی طرف جائیں گے۔

Exit mobile version