اورکزئی کی کان میں مبینہ شارٹ سرکٹ کے سبب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد کان میں پھنس گئے جنہیںجدوجہد کے بعد نکا لیاگیا ۔اورکزئی کے علاقے ڈولی کورز لوئر اورکزئی میں واقع کان میں شارٹ سرکٹ کے سبب ہوئے دھماکے کے باعث گیارہ کان کن پھنس کر رہ گئے ۔ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ایک ایک کرکے گیارہ کارکنوں کو مشقت کے بعد کان سے نکال لیا جو کہ زخمی تھے۔ریسکیو نے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا ، ایک شدید زخمی کو کوہاٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
اورکزئی کی ایک کان میں شارٹ سارکٹ دھماکہ ، 11 کان کن پھنس گئے

اورکزئی کی ایک کان میں شارٹ سارکٹ دھماکہ ، 11 کان کن پھنس گئے