بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے 11 افرادہلاک ہوگئے ۔رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پٹاخوں کے گودام میں پیش آیا ۔آتشبازی کے سامان میں ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ۔گودام کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرلیاگیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔گذشتہ پانچ دنوں کے دوران یہ دوسرا حادثہ ہے ۔
بھارت ، پٹاخوں کے گودام میں دھماکہ ، 11 افراد ہلاک

بھارت ، پٹاخوں کے گودام میں دھماکہ ، 11 افراد ہلاک