پاکستان میں انتہائی عروج پر جانیوالا امریکی ڈالر حکومتی اقدامات کے بعد مسلسل نیچے کی سمت گامزن ہے ۔آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوئی ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہونے کے بعد 293 ورپے کا ہوگیا گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رحجان سامنے آیا ہے ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 169 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 58 پر آگیا ۔گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 889 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
معیشت و تجارت
انٹر بینک میں ڈالر 293 روپے کا ہوگیا
- by web_desk
- ستمبر 21, 2023
- 0 Comments
- 490 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this