آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر نے چند پیسے مہنگا ہو کر اپنی قدر بڑھانے کی کوشش کی ہے ۔انٹربینک میں ڈالر 7پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے کا ہوگیا ۔گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے پر برقرار ہے ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںآج ملا جلا رحجان دیکھنے میں آرہاہے ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 14 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 918 پرآگیا۔گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سو انڈیکس 41 ہزار 904 پوائنٹص پر بند ہوا تھا۔
Leave feedback about this