نگراں وفاقی حکومت کے اقدامات کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر 96 پیسے سستا ہونے کے بعد 297 روپے کا ہوگیا۔گذشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 297 روپے 96 پیسے کا تھا ۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاﺅ 298 روپے برقرار ہے ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رحجان دیکھنے میںآرہا ہے ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 347 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 997 پر آگیا ،گذشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 650 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔