لاہور:شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں اختتام کے قریب ہیں، پی ایس ایل 10 کا کل سے آغاز ہو رہا ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔10 واں ایڈیشن 11 اپریل سے پورے آب و تاب کے ساتھ چمکنے کے لیے تیار ہے، 6 ٹیموں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
ٹیموں میں شامل قومی اور غیر ملکی کھلاڑی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی اہمیت کو تسلیم کرانے کے لیے کوشاں نظر آ رہے ہیں، توقع ہے کہ اس دوران چند نئے ستارے بھی ابھر کر سامنے آئیں گے۔دوسری جانب ناقص کارکردگی کی صورت میں شہرت کی بلندیوں پر موجود نامور کھلاڑی قصہ پارینہ بن سکتے ہیں، 11 اپریل کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ اور 2 مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان پنڈی سٹیڈیم میں افتتاحی معرکے سے دلچسپ مقابلوں کا آغاز ہو جائے گا۔
پاکستان کے چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں گروپ رانڈ سمیت مجموعی طور پر 34 میچز ہوں گے، ایلیمنیٹر اور فائنل سمیت 13 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پنڈی سٹیڈیم کوالیفائر سمیت 11 میچز کی میزبانی کرے گا، ملتان اور کراچی میں 5،5 میچز طے ہیں، کراچی کنگز اپنے ابتدائی تمام 5 میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔
ہر ٹیم گروپ مرحلے میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کر کے سرفہرست رہنے کی کوشش کرے گی، بعد ازاں 13 مئی کو پنڈی میں کوالیفائر، 14 مئی کو لاہور میں پہلا ایلیمنیٹر اور 16 مئی کو لاہور ہی میں دوسرا ایلیمنیٹر ہو گا، پھر 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم میں فائنل سے ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہو جائے گا۔
کھیل
انتظار کی گھڑیاں اختتام کے قریب، پی ایس ایل 10 کا کل سے آغاز
- by web_desk
- اپریل 10, 2025
- 0 Comments
- 416 Views
- 7 مہینے ago

Leave feedback about this