واشنگٹن :امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو امیگریشن کی تحویل میں وینزویلا کے مردوں کو ملک بدر کرنے سے عارضی طور پر روک دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کے وکلا کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں ججوں کے ذریعہ پہلے سے لازمی عدالتی جائزے کے بغیر نکالے جانے کا خطرہ ہے، جس پر عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔
ججوں نے ایک مختصر غیر دستخط شدہ فیصلے میں کہا کہ حکومت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس عدالت کے اگلے حکم تک وینزویلا کے کسی بھی زیر حراست شخص کو امریکا سے نہ نکالا جائے، وائٹ ہاس نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔قدامت پسند جسٹس کلیرنس تھامس اور سیموئل الیٹو نے جاری کیے گئے فیصلے سے اختلاف کیا۔
امریکن سول لبرٹیز یونین کے وکلا نے متعدد عدالتوں میں فوری درخواستیں دائر کیں، جن میں یو ایس ایس سی بھی شامل ہے، جس میں یہ اطلاع دینے کے بعد فوری کارروائی پر زور دیا گیا کہ کچھ مردوں کو پہلے ہی بسوں میں بٹھا دیا گیا ہے تاکہ انہیں ملک بدر کیا جائے۔اے سی ایل یو نے کہا کہ تیز رفتار پیش رفت کا مطلب یہ ہے کہ انتظامیہ 1798 کے قانون کا استعمال کرتے ہوئے ان مردوں کو ملک بدر کرنے کے لیے تیار ہے جو تاریخی طور پر صرف جنگ کے وقت میں استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کیس میں اے سی ایل یو کے لیڈ اٹارنی اور لی گیلرنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ لوگ ایک خوفناک غیر ملکی جیل میں اپنی زندگی گزارنے کے خطرے میں ہیں اور انہیں کبھی بھی عدالت جانے کا موقع نہیں ملا، ہمیں خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو ان لوگوں کو اس طرح ملک بدر کرنے کی اجازت نہیں دی۔

Leave feedback about this