امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وبا پھر پھیلنا شروع ہوگئی ۔کیلی فورنیا میں کوویڈ 19 اور فلو کے کیسز اچانک بڑھنے لگے ہیں جس کے بعد امریکی محکمہ صحت نے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی ہے ۔اعداد وشمار کے مطابق 9 دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران 2.449 افراد کیلی فورنیا کے ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں چالیس فیصد زیادہ ہے ۔کورونا کیسز میں یہ اضافہ معمولی ہے ، اس بیماری کے سامنے آنے کے بعد ہرسال سردیوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔
Leave feedback about this