پی ٹی آئی سینیٹر فدا محمد نے پی آئی اے کے جہازوں کی خستہ حالی کا معاملہ ا یوان میں اٹھا دیا۔انہوں نے سینٹ کے اجلاس میں اپنے فضائی سفر کا احوال بیان کرتے کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی آئی اے کی فلائٹ سے استنبول گئے اس جہاز کی سیٹوں میں فوم تک نہیں تھا۔سیٹوں کا لوہا نکلا ہوا تھا اور گرنے کا خدشہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جدہ کی فلائٹ کے دوران جہاز میں سائیڈ کے شیشے ٹوٹے تھے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے،بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔سینیٹر فدا محمد کی نشاندہی کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متعلقہ قائمہ کمیٹی سے رپورٹ مانگ لی۔
پی آئی اے جہازوں کی خستہ حالی کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا گیا

پی آئی اے جہازوں کی خستہ حالی کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا گیا