سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن نہیں لڑوں گا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے اقتدار میں آئی وہ آج بھی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ان کی کوئی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب ایک میٹنگ کی وجہ سے 14 سال سے عدالت میں کھڑا ہے، کیا نیب کے موجودہ چیئرمین کو نہیں معلوم کہ کیس کیسے بنا، 14 سال کوئی چھوٹا عرصہ نہیں کہ جا کر انصاف حاصل کریں۔سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ پندرہ سال بعد سب کہتے ہیں انصاف مل گیا لیکن آج ملک میں ظلم وناانصافی کا جواب کون دیگا ، عدالت رات کو کو کھل رہی ہے لیکن نیب جو کررہاہے اس کا پتہ نہیں
Leave feedback about this