اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا کھیل Roze News
کھیل

اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

azhar ali

اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کل ہونے والا کراچی ٹیسٹ میرے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔میں اپنے سینئرز اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔انہوں نے کہاکہ چار پانچ سال انجری کا شکار رہا،میری فیملی نے میرے کیریئر کے لئے بہت قربانیاں دیں۔امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔

Exit mobile version