انقراہ:ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے کے شہر دیار باقر میں علی الصبح کار بم دھماکا ہوا جس میں 8پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب تھا کہ جمعہ کی صبح تقریباً5بجے قریب سے پولیس کی گاڑی گزرنے کے وقت دھماکا ہوگیا۔حکام نے دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی تردید کرتے ہوئے8پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے،حکام کے مطابق کوئی بھی شخص شدید زخمی نہیں ہے۔
افسوناک خبر:ترکیہ میں کار بم دھماکا،8پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

افسوناک خبر:ترکیہ میں کار بم دھماکا،8پولیس اہلکار زخمی ہوگئے