اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کے مزید 11 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا ‏فیصلہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کے مزید 11 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا ‏فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 11 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا ‏فیصلہ کر لیا۔

ذرائع ‏کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے آج یا کل مزید استعفے منظور کیے جانے کا ‏امکان ہے، اس کے ساتھ مخصوص نشستوں پر بھی بعض ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا ‏گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اس سے پہلے بھی گیارہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے ‏منظور کر چکے ہیں، اور الیکشن کمیشن نے بھی گیارہ ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر کے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

Exit mobile version